بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

لاپتا شہری کے اہل خانہ کو تنخواہ کے برابر ماہانہ ادائیگی کا حکم

اسلام آباد ہائی کورٹ نے لاپتا شہری کی بازیابی تک اہل خانہ کو اس کی تنخواہ کے برابر ماہانہ ادائیگی کا حکم دے دیا۔

عدالت عالیہ نے اپنی فیصلے میں کہا کہ اس پر عمل درآمد کرکے 3 اگست تک رپورٹ جمع کرائی جائے۔

لاپتہ شہری متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں آئی ٹی شعبہ میں ملازم تھا اور چھٹی پر پاکستان آیا تھا۔

والدہ کے مطابق ‎19 مئی 2015 کو لاپتا ہونے کے وقت بیٹے عمران خان کی تنخواہ 3 ہزار درہم تھی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.