بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ٹوکیو ویمنز ٹینس ڈبلز: ثانیہ مرزا کو آغاز میں ہی شکست کا سامنا

بھارتی ٹینس جوڑی ثانیہ مرزا اور انکیتا رائنا کو ٹوکیو ویمنز ٹینس ڈبلز کے ابتدائی راؤنڈ میں ہی شکست ہوگئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی ٹینس جوڑی ثانیہ مرزا اور انکیتا رائنا ٹوکیو ویمنز ٹینس ڈبلز کے ابتدائی راؤنڈ میں شکست ہوگئی ہے جبکہ میچ کا پہلا راؤنڈ اس جوڑی کے نام رہا تھا۔

میچ کے دوسرے راؤنڈ میں یوکرین کی جڑواں بہنوں ناڈیجا اور لوئیڈمیلا کیچونک نے شاندار کم بیک کیا اور دلچسپ مقابلے کا مظاہرہ کرتے ہوئے 6-0، 6-7 (0) اور 8-10 سے میچ جیت لیا۔

بارہ سالہ شامی ایتھلیٹ نے ٹوکیو اولمپکس میں شرکت کرکے اپنا نام ریکارڈ بک میں تو درج کروایا، لیکن وہ اونٹ میں ایک میچ کی مہمان ثابت ہوئیں۔

اس طرح ثانیہ مرزا اور انکیتا رائنا کی جوڑی ٹوکیو ویمنز ٹینس ڈبلز کے ابتدائی راؤنڈ میں ہی شکست سے دوچار ہوگئی۔

خیال رہے کہ انکیتا رائنا پہلی بار ٹوکیو اولمپکس میں شریک ہوئی تھیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.