بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

لاہور، گھر گھر کورونا سے بچاؤ کیلئے ویکسینیشن کا عمل جاری

صوبہ پنجاب کے شہر لاہور میں گھر گھر جا کر عالمی وبا کورونا وائرس  سے بچاؤ  کے لیے ویکسینیشن کا عمل جاری ہے۔

ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) لاہور مدثر ریاض کے مطابق ہر یو سی کی میپنگ کی گئی ہے جہاں سینٹرز قائم کیے جائیں گے۔

یونین کونسل میں سینٹرز کسی گھر کسی دفتر یا گلی کی نکڑ پر بنایا جا سکتا ہے، لاہور میں گھر گھر جا کر ویکسینیشن کے لیے 422  ٹیمیں بنا دی گئی ہیں۔

 مدثر ریاض کے مطابق 2 تا 7 اگست انسدادِ پولیو مہم کے دوران کورونا ویکسینیشن مہم مؤخر کی جائے گی، 8اگست سے گھر گھر جاکر کورونا ویکسین لگانے کی مہم دوبارہ شروع کریں گے۔

ڈی سی لاہور  مدثر ریاض کا کہنا ہے  کہ  ہم نے بڑی محنت سے پولیو کو نیگیٹو کیا ہے لہٰذا پولیو مہم نہیں چھوڑ سکتے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.