بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کراچی: انٹرمیڈیٹ کے امتحانات کے دوران شکایات موصول

کراچی میں انٹرمیڈیٹ سال دوئم کے امتحانات کے دوران طالبات کی جانب سے بےنظمی کی شکایات موصول ہونے لگیں۔

کراچی کے ناظم آباد فار ویمنز کالج کے امتحانی مرکز میں شدید بے نظمی کی شکایات موصول ہورہی ہیں۔

طالبات نے الزام لگایا کہ پوری کلاس میں صرف دو پرچے دیئے گئے جبکہ پیپر پونے ایک بجے لے لیا گیا۔

طالبات نے کہا کہ اساتذہ کا رویہ بھی ٹھیک نہیں تھا جبکہ ہمارا پورا سال ان پرچوں پر منحصر ہے۔

واضح رہے کہ کراچی میں آج سے بارہویں جماعت کے امتحانات کا آغاز ہوگیا ہے جس میں تقریباً ایک لاکھ 12 ہزار 600 طلبہ و طالبات شریک ہوئے، امتحانات کے لیے شہر میں 210 امتحانی مراکز قائم کئے گئے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.