جمعرات 9؍شعبان المعظم 1444ھ2مارچ 2023ء

آرمی چیف کا ہیڈ کوارٹرز انجینئرز ڈویژن کا دورہ، ترکیہ میں فرائض انجام دینے والی ٹیم سے ملاقات

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے ہیڈکوارٹرز انجینئرز ڈویژن راولپنڈی کا دورہ کیا۔ آرمی چیف نے اربن سرچ اینڈ ریسکیو ٹیم کے ارکان سے ملاقات کی اور ٹیم کی پیشہ ورانہ مہارت اور کاوشوں کو سراہا۔ آرمی چیف نے ٹیم سے گفتگو میں قدرتی آفت میں ترکیہ اور شام کی مدد کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر نے ہیڈکوارٹرز انجینئرز ڈویژن راولپنڈی کا دورہ کیا۔

آرمی چیف کو ترکیہ اور شام کے زلزلے کے دوران پاک آرمی اربن سرچ اینڈ ریسکیو ٹیم کی کاوشوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

آرمی چیف نے ریسکیو ٹیم کے ارکان سے ملاقات کی اور ان سے بات چیت کی۔

اس موقع پر آرمی چیف نے ٹیم کی پیشہ ورانہ مہارت، زلزلے میں بچاؤ کی کوششوں کے دوران قابل تعریف کام کو سراہا۔

آرمی چیف نے ترکی اور شام کے ساتھ پائیدار اسٹریٹجک تعلقات کی اہمیت کو اُجاگر کیا۔

آرمی چیف نے اس قدرتی آفت میں ترکیہ اور شام کی مدد کرنے کی اہمیت پر بھی زور دیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.