منگل 20؍محرم الحرام 1445ھ 8؍اگست 2023ء

آئی ٹی کورسز کرنے والے نوجوان ماہانہ 15سے 20 لاکھ کما سکیں گے، گورنر سندھ

گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ آئی ٹی کورسز مکمل کرنے والے نوجوان ماہانہ 15سے 20 لاکھ کما سکیں گے۔

گورنر ہاؤس میں آئی ٹی ٹیسٹ کے بعد خطاب کرتے ہوئے کامران ٹیسوری نے کہا کہ آئی ٹی کورسز کا مقصد نوجوانوں کو بااختیار بنانا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ شعور دلانا ہمارا کام ہے اور حقوق حاصل کرنا آپ کی ذمہ داری ہے۔

فاروق ستار نے کہا کہ ملک کے وسیع تر مفاد میں ہم یہ قربانی دینے کیلئے تیار ہیں۔

گورنر ہاﺅس سندھ میں آئی ٹی کورسز کا بیسواں ٹیسٹ منعقد ہوا جس میں ہزاروں نوجوان شریک ہوئے۔

ترجمان گورنر ہاﺅس کے مطابق گورنر کامران ٹیسوری کی ہدایت پر آئی ٹی کے مفت کورسز کرائے جائیں گے۔

ترجمان نے بتایا کہ تمام ٹیسٹ مکمل ہونے پر کلاسز کا باقاعدہ آغاز کر دیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ آئی ٹی کے مفت کورسز کیلئے 5 لاکھ درخواستیں موصول ہوئی تھیں، پہلے مرحلہ میں 50 ہزار نوجوانوں کو آئی ٹی کے مفت کورسز کرائیں جائیں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.