جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

آئی سی سی ویمن پلیئر آف دی منتھ دسمبر کیلئے نامزدگیوں کا اعلان

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ویمن پلیئر آف دی منتھ دسمبر کی کھلاڑیوں کی نامزدگی کا اعلان کردیا۔ 

اس ایوارڈ کےلیے زمبابوے کی کرکٹر پریشیس مارنگے، بھارتی کرکٹر جمائما روڈریگز اور دیپتی شرما نامزد کی گئی ہیں۔

آئی سی سی نے دسمبر کے بہترین کھلاڑیوں کے لیے تین کھلاڑیوں کے نام فائنل کیے۔

پریشیس مارنگے نے افریقہ کوالیفائر کے دوران بہترین بولنگ کی جس میں انکی ہیٹ ٹرک بھی شامل ہے۔ 

بھارتی ویمن کرکٹرز جمائما روڈریگز نے دسمبر میں انگلینڈ اور آسٹریلیا کے خلاف عمدہ بیٹنگ کی۔

دیپتی شرما نے بھی انگلینڈ اور آسٹریلیا کے خلاف عمدہ پرفارمنس دی تھی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.