بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

آئی سی سی ون ڈے رینکنگ، فخر زمان کی لمبی چھلانگ

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے ون ڈے کرکٹ کی رینکنگ جاری کردی گئی ہے۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے جاری کی گئی ون ڈے رینکنگ کے مطابق اوپننگ بیٹسمین فخر زمان سات درجے ترقی کے بعد بارہویں نمبر پر آگئے ہیں۔

آئی سی سی رینکنگ کے مطابق ون ڈے کرکٹ میں بلے بازوں میں ویرات کوہلی کا پہلا نمبر ہے جبکہ  کپتان بابراعظم دوسرے، روہت شرما تیسرے اور راس ٹیلر کا چوتھا نمبر ہے۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے جاری کی گئی بالرز کی رینکنگ کے مطابق  ٹرینٹ بولٹ پہلے، مجیب الرحمٰن دوسرے اورمیٹ ہینری تیسرے نمبر پر ہیں۔

آئی سی سی کی جانب سے جاری کی گئی بالرز رینکنگ کے مطابق قومی فاسٹ بالر محمد عامر بالنگ رینکنگ میں دسویں نمبر پر ہیں۔

آئی سی سی کی  آل راؤنڈرز رینکنگ کے مطابق آل راؤنڈر شکیب الحسن پہلے، بین اسٹوکس دوسرے اور  محمد نبی تیسرے نمبر پر ہیں جبکہ ٹاپ ٹین آل راؤنڈرز میں واحد پاکستانی کھلاڑی عماد وسیم شامل ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.