وزارت خزانہ نے کہا ہے کہ انٹرنیشل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) معاہدے پر دستخط میں تاخیر سے متعلق رپورٹس بے بنیاد ہیں۔
وزارت خزانہ نے ایک وضاحتی بیان میں کہا ہے کہ فنڈز کے سیاسی مقاصد سے متعلق آئی ایم ایف نے کوئی یقین دہانی نہیں مانگی۔
وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف نے حکومت کے ساتھ ایسے کسی خدشے کا کبھی اظہار نہیں کیا۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ پارلیمنٹ کی منظوری کے بغیر فنڈ کسی مقصد کیلئے استعمال نہیں کیے جاسکتے۔
Comments are closed.