گجرات کے عزیز بھٹی شہید ٹیچنگ اسپتال میں ڈاکٹروں کے دو گروپ میں تصادم اور فائرنگ سے 5 ڈاکٹرز زخمی ہوگئے، پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی ہے۔
عزیزبھٹی شہید ٹیچنگ اسپتال، گجرات میں پی ایم اے اور وائی ڈی اے کے ڈاکٹروں کے درمیان تصادم اور فائرنگ سے 5 ڈاکٹرز زخمی ہوگئے۔
واقعے کے فوری بعد پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی، پولیس نے 3 افراد کو گرفتار کرلیا، جبکہ زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.