بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کورونا پھیلاؤ کو روکنے کیلئے عیدالفطر پر نئے نوٹ جاری نہ کرنے کا فیصلہ

اسٹیٹ بینک نے عالمی وبا کورونا کے ممکنہ پھیلاؤ کو روکنے کیلئے عیدالفطر پر نئے نوٹ جاری نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ عید الفظر پر عوام کیلئے نئے نوٹوں کا اجراء نہیں کیا جائے گا۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان تارکین وطن کی 2 ارب ڈالر ترسیلات کی لہر آٹھویں ماہ بھی برقرار رہی، جنوری میں 2 اعشاریہ 27 ارب ڈالر کی ترسیلات پاکستان آئیں۔

گزشتہ سال بھی کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کی کوششوں کے پیش نظر نئے نوٹوں کا اجراء نہیں کیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ کورونا وبا سے قبل اسٹیٹ بینک عید کے موقع پر نئے کرنسی نوٹ جاری کرتا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.