پیر27رمضان المبارک 1442ھ 10؍مئی2021ء

کورونا وائرس ویکسین کی پہلی کھیپ لینے طیارہ کل چین جائےگا، این سی او سی

این سی اوسی کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کل صبح خصوصی طیارہ ویکسین کی پہلی کھیپ لینے چین جائےگا، ویکسین کی اسلام آباد میں مناسب اسٹوریج کے انتظامات کر لیےگئے ہیں۔

اجلاس میں سندھ، بلوچستان اور دیگر صوبوں میں بذریعہ ہوائی جہاز ویکسین منتقلی کے انتظامات پر غور کیا گیا۔

این سی او سی کے مطابق این سی او سی میں خصوصی ویکسین سینٹر قائم کیے جا چکے، صوبوں اور اضلاع کی سطح پر ویکسین مراکز اپنا کام کریں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.