وزیر اطلاعات سندھ ناصر حسین شاہ کہتے ہیں کہ کل پاکستان پیپلز پارٹی نے واضح برتری سے الیکشن جیتا جبکہ بلوچستان میں جے یو آئی کے اُمیدوار کامیاب ہوئے ہیں۔
کراچی میں الیکشن کمیشن کے باہر ناصر حسین شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 2018 کے الیکشن میں عمران خان نے عوام کو بے وقوف بنایا، سینٹ الیکشن میں حکومت کو اپنے لوگوں پر اعتبار نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ کل ملیر میں مسلح ٹولہ دندناتا پھر رہا تھا، ڈی آر او نے انتظامیہ کو کہا کہ ان کو حلقے سے نکالا جائے۔
ناصرحسین شاہ نے مزید کہا کہ اس میں سندھ حکومت یا مراد علی شاہ کا کوئی ہاتھ نہیں ہے۔
اُن کا کہنا ہے کہ حلیم عادل شیخ کے خلاف پہلے بھی مقدمات تھے۔
Comments are closed.