کراچی میں مرغی کے بعد گائے کے گوشت کی قیمت بھی 50 روپے فی کلو بڑھا دی گئی۔
اس حوالے سے چیئرمین میٹ مرچنٹس ایسوسی ایشن ندیم قریشی نے کہا کہ سپلائی کم ہے مال ایکسپورٹ ہورہا ہے۔
اُنہوں نے کہا کہ ایکسپورٹرز مویشی پالنے کے بجائے مقامی منڈی سے خریداری کر رہے ہیں۔
دوسری جانب دکانداروں کا کہنا ہے کہ گائے کے گوشت کی قیمت میں اضافہ عید قرباں کی خریداری کے سبب بھی ہوا ہے۔
صارفین نے بتایا کہ گائے کا ہڈی والا گوشت 700 اور بغیر ہڈی 750 روپےکلو مل رہا ہے۔
Comments are closed.