ہفتہ 30؍جما دی الثانی 1442ھ13؍ فروری 2021ء

کراچی :فرسٹ ائر کی طالبہ کا اغوا اور اجتماعی زیادتی

کراچی کے علاقے گلشن حدید کی فرسٹ ایئر کی طالبہ کو اغوا کرکے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔

پولیس نے واقعے میں ملوث 3 ملزمان کو گرفتار کرنےکا دعویٰ کیا ہے اور کہا کہ طالبہ کے والد کی مدعیت میں مقدمہ اسٹیل ٹاؤن تھانے میں درج کرلیا گیا ہے۔

والد نے ایف آئی آر میں کہا کہ بیٹی 9 فروری کو کالج کےلیے گھر سے گئی تھی جب دوپہر 1 بجے تک وہ گھر نہ لوٹی تو گھر والوں نے مجھے اطلاع دی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے اپنے طور پر بیٹی کو بہت ڈھونڈا مگر وہ نہیں ملی، اگلے دن ہم نے پولیس کو اطلاع کی۔

والد نے مزید کہا کہ کل ڈیفنس تھانے سے فون آیا کہ آپ کی بیٹی ڈیفنس سے ہمیں ملی ہے۔

فرسٹ ایئرکی طالبہ کے حوالے سے والد نے کہا کہ بیٹی نے بتایا کہ اُسے 2 سے 3 لڑکے اغوا کرکے لے گئے تھے اور اس کے ساتھ زیادتی کی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.