ہفتہ25؍رمضان المبارک 1442ھ 8؍ مئی 2021ء

کراچی دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں تیسرے نمبر پر آگیا

کراچی آلودگی کے اعتبار سے دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں آج تیسرے نمبر پر آگیا ہے۔

ایئرکوالٹی انڈیکس کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق کراچی کی فضاؤں میں آج آلودہ ذرات کی مقدار 197 پرٹیکیولیٹ میٹرز ریکارڈکی گئی ہے۔

دنیا بھر میں آلودگی کے لحاظ سے آج لاہور پہلے نمبر پر ہے، لاہور کی فضاؤں میں آج آلودہ ذرات کی مقدار 309 پرٹیکیولیٹ میٹرز ریکارڈ کی گئی ہے۔

ایئرکوالٹی انڈیکس کے مطابق آلودہ ترین شہروں میں بھارت کا شہر دہلی دوسرے، کابل چوتھے جبکہ کولکتہ پانچویں نمبر پر ہے۔

درجہ بندی کے مطابق 151سے 200 درجے تک آلودگی مضر صحت ہے جبکہ 201 سے 300 درجے تک آلودگی انتہائی مضر صحت ہوتی ہے۔

ایئرکوالٹی انڈیکس کے مطابق 301 سے زائد درجہ خطرناک آلودگی کو ظاہر کرتا ہے۔ آلودہ فضا سے شہریوں کو سانس لینے میں دشواری کا سامنا ہے۔

اس حوالے سے ماہرین صحت نے ایک پیغام جاری کیا ہے، جس میں اُن کا کہنا ہے کہ کراچی کے شہری ماسک کا استعمال کریں اور گھروں کی کھڑکیاں دروازے بند رکھیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.