اتوار22؍ رجب المرجب 1442ھ 7؍مارچ2021ء

کراچی: خون کے سرطان میں مبتلا 16 سالہ لڑکے کی خواہش پوری

کراچی میں پاکستان اور جنوبی افریقا کے پہلے ٹیسٹ میچ کے دوران خون کے سرطان میں مبتلا 16 سالہ لڑکے کی خواہش پوری ہوگئی۔

میک اے وش فاؤنڈیشن کے تحت 16 سالہ عمار رفیع کی خواہش پوری کی گئی۔

عمار رفیع نے جنوبی افریقا کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کی ٹی شرٹ حاصل کرنے کی خواہش پوری ہوگئی۔

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جارہے پہلے ٹیسٹ میچ کے دوران ڈین ایلگر نے عمار رفیع کو جنوبی افریقی ٹیم کے کھلاڑیوں کی دستخط شدہ ٹی شرٹ پیش کی۔

جنوبی افریقی کرکٹرز کی دستخط شدہ ٹی شرٹ حاصل کرکے مہلک مرض میں مبتلا بچے کی خوشی کا کوئی ٹھکانہ نہیں رہا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.