بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کالعدم تنظیم سے جھڑپ، شہید ASI کی میت گھر منتقل

کالعدم تنظیم اور پولیس کے درمیان جھڑپوں کے دوران شہید ہونے والے اے ایس آئی محمد اکبر اعوان کی میت ان کے قصور میں واقع آبائی گھر پہنچا دی گئی۔

شہید پولیس اہلکار محمد اکبر اعوان قصور کی تحصیل چونیاں کے رہائشی تھے، جو جھڑپوں کے دوران فائرنگ سے شہید ہوئے تھے۔

کالعدم تنظیم کے کارکنوں نے ایک مرتبہ پھر اسلام آباد کی طرف اپنے مارچ کا آغاز کر دیا ہے، مرید کے میں قیام کے بعد ان لوگوں کی اگلی منزل سادھوکی ہوگی۔

ورثاء کے مطاق شہید اے ایس آئی اکبر اعوان کی نمازِ جنازہ آج صبح 11 بجے کمیٹی باغ چونیاں میں ادا کی جائے گی۔

اہلِ خانہ کے مطابق شہید اے ایس آئی محمد اکبر چونیاں کے نواحی گاؤں عالم والا کھوہ کے رہائشی تھے۔

شہید کے بھائی کے مطابق محمد اکبر نے پسماندگان میں 7 سالہ بیٹی چھوڑی ہے، ان کی اہلیہ 6 ماہ قبل انتقال کر گئی تھیں۔

حکومت کی جانب سے کالعدم تنظیم کے احتجاج سے نمٹنے کی تیاری کر لی گئی، اس حوالے سے راولپنڈی اور اسلام آباد میں پولیس کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔

شہید کے بھائی کا کہنا ہے کہ مذہب کسی کے بھائی باپ کو اس طرح شہید کرنے کی اجازت نہیں دیتا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہم بھی عاشقِ رسول ﷺ ہیں مگر کسی کے بھائی یا باپ کو مار نا جائز نہیں، حکومت کو یہ مسئلہ حل کرنا چاہیئے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.