بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ڈی ایچ اے کوئٹہ ایکٹ سے متعلق کیس میں 16مارچ کی سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری

سپریم کورٹ نے ڈی ایچ اے کوئٹہ ایکٹ سے متعلق کیس میں 16مارچ کی سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا گیا۔

تحریری حکمنامے کے مطابق ڈی ایچ اے وفاق کے نہیں صوبوں کے زیرانتظام ہے، ڈی ایچ اے اپنا کام جاری رکھے۔

سپریم کورٹ کے تحریری حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ ہاؤسنگ سوسائٹیز ہاؤسنگ اسکیمز سے متعلق صوبوں سے مشاورت کریں۔

ڈی ایچ اے کوئٹہ سے متعلق بلوچستان ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف درخواستیں سماعت کے لیے منظور کی گئیں۔

تحریری حکم نامہ میں کہا گیا کہ بلوچستان ہائی کورٹ نے ڈی ایچ اے کو وفاق کے زیر انتظام قرار دیا تھا، بلوچستان ہائی کورٹ نے ڈی ایچ اے ایکٹ کی متعدد شقوں کو غیر آئینی قرار دیا تھا۔

تحریری حکم نامے میں کہا گیا کہ ڈی ایچ اے اور بلوچستان حکومت نے بلوچستان ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیلیں دائر کر رکھی ہیں۔

جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے ہائیکورٹ بلوچستان کے فیصلےکے خلاف اپیلوں کی سماعت کی تھی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.