بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے انتخاب کیلئے پولنگ جاری

سینیٹ میں ڈپٹی چیئرمین کے انتخاب کے لیے پولنگ کا عمل جاری ہے۔

ڈپٹی چیئرمین کے لیے پی ڈی ایم کے مولانا عبدالغفور حیدری اور پی ٹی آئی کے مرزا آفریدی مدمقابل ہیں۔

اس سے قبل پاکستان تحریک انصاف اور اتحادی جماعتوں کے مشترکہ امیدوار صادق سنجرانی 48 ووٹ لےکر چیئرمین سینیٹ منتخب ہوگئے ہیں۔

ان کے مدمقابل پی ڈی ایم کے مشترکہ امیدوار یوسف رضا گیلانی نے 42 ووٹ حاصل کیے۔ اُن کے 7 ووٹ مسترد ہوئے۔

ایوان میں موجود 98 ارکان نے اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔ آخری ووٹ پریذائیڈنگ افسر سینیٹر مظفرحسین شاہ نے کاسٹ کیا۔

پریزائیڈنگ افسر مظفر شاہ نے ایوان بالا میں یوسف رضا گیلانی کے 7 ووٹ مسترد ہونے کا اعلان کیا۔

ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے معرکے کیلئے پی ڈی ایم کے مولانا عبدالغفور حیدری اور مرزا محمد آفریدی آمنے سامنے ہیں.

پریزائیڈنگ افسر کے مطابق سات ووٹرز نے یوسف رضا گیلانی کے نام کے اوپر مہر لگائی۔

اس موقع پر یوسف رضا گیلانی کے پولنگ ایجنٹ فاروق نائیک نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ میں نے کہا تھا کمیٹی بنائیں آپ نے میری بات نہیں سنی، یہ کہیں نہیں لکھا کہ مہر کس جگہ لگائیں۔

انہوں نے کہا کہ جن ووٹوں کی بات کر رہے ہیں ان میں مہر خانے کے اندر لگی ہوئی ہے باہر نہیں۔

اس سے قبل سینیٹ کا اجلاس پریزائیڈنگ افسر مظفر حسین شاہ کی زیر صدارت شروع ہوا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.