ہفتہ10؍شوال المکرم 1442ھ 22؍ مئی 2021ء

چمن: پولیس موبائل کے قریب دھماکا، اہلکار شہید

شمال مغربی بلوچستان کے ضلع قلعہ عبداللّٰہ کے شہر چمن کے بازار میں پولیس موبائل کے قریب بم دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں 1 پولیس اہلکار شہید جبکہ 5 افراد زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق پولیس موبائل کے قریب بم دھماکا کوئٹہ چمن قومی شاہراہ پر کھڑی موٹر سائیکل میں ہوا ہے۔

چمن میں تاج روڈ پر ہونے والے زور دار دھماکے میں…

پولیس نے بتایا ہے کہ دھماکے سے پولیس موبائل سمیت کئی گاڑیوں کو نقصان پہنچا ہے، جبکہ دھماکے کے بعد کوئٹہ چمن شاہراہ پر آمد و رفت بھی معطل ہو گئی۔

دھماکا ہوتے ہی پولیس اور قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں کے اہلکار دھماکے کی جگہ پہنچ گئے، جنہوں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔

ریسکیو اداروں کی ایمبولینسیں اور عملہ بھی دھماکے کے مقام پر پہنچ گیا جس نے امدادی کام شروع کر دیئے، شہید اہلکار کی لاش اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.