جمعہ9؍ شوال المکرم 1442ھ21؍مئی 2021ء

پی ٹی آئی، ن لیگ کا ڈسکہ ضمنی انتخاب کے نتائج تسلیم کرنے کا اعلان

مسلم لیگ ن کے رہنما  رانا ثناء اللّٰہ اور تحریک انصاف کے رہ نما عثمان ڈار نے ڈسکہ ضمنی انتخاب میں ہر قسم کے نتائج تسلیم کرنے کا اعلان کر دیا۔

دونوں رہنماؤں نے یہ اعلان جیونیوز کے پروگرام ’نیا پاکستان‘ گفتگو کرتے ہوئے اعلان کیا۔

 رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ جہانگیر ترین نے کوئی فراڈ نہیں کیا۔ ان کے خلاف پرانے معاملات میں نئے کیسز بنائے جارہے ہیں۔

  رانا ثناء اللّٰہ نے یہ بھی وضاحت کی کہ یوسف رضا گیلانی کی جیت میں جہانگیر ترین کا کوئی عمل دخل نہیں تھا۔

انہوں  نے کہا کہ جن لوگوں نے کل جہانگیر ترین کے عشائیے میں شرکت کی ان میں سے آدھے لوگوں نے خود ن لیگ سے رابطہ کیا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.