بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پولیس میں شہید کوٹہ پر قانونی مسودہ تیار کرلیا گیا

سندھ پولیس میں شہید کوٹہ پر قانون سازی کے لیے اہم مشاورت اور مسودہ تیار کرلیا گیا ہے۔

سندھ حکومت کے ترجمان مشیر قانون، ماحولیات و ساحلی ترقی بیرسٹر مرتضی وہاب کی سربراہی میں اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس میں عمران یقوب منہاج ایڈشنل آئی جی اسپیشل برانچ، ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹر پیر محمد شاہ، اسپیشل سیکریٹری محکمہ داخلہ سہیل قریشی، سندھ پبلک سیفٹی پولیس کمیشن کے سیکرٹری سیف اللّٰہ ابڑو، ایڈشنل سیکریٹری ہوم غلام علی سومرو سمیت دیگر نے شرکت کی۔

اجلاس کے دوران بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ سندھ کابینہ میں پولیس شہید کوٹہ پر قانون سازی کی سفارشات مرتب کی تھی، آج کے اجلاس میں شہید کوٹہ پر مشاورت کی گئی ہے۔

بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ پولیس اور ہوم ڈپارٹمنٹ نے اپنی سفارشات مکلمل کرلی ہیں،  آئندہ اجلاس میں شہید کوٹہ پر سفارشات کی روشنی میں قانونی سازی مکمل کی جائے گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.