جمعرات یکم شوال المکرم 1442ھ13؍مئی 2021ء

پنجاب، کے پی، کنٹونمنٹ بورڈز میں بلدیاتی انتخابات کی تاریخ کا اعلان

الیکشن کمیشن نے پنجاب، خیبرپختونخوا اور کنٹونمنٹ بورڈز میں بلدیاتی انتخابات کی تاریخ دے دی، خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات 8 اپریل اور 29 مئی کو ہوں گے، پنجاب میں 20 جون، 16 جولائی اور 8 اگست کو بلدیاتی انتخابات ہوں گے، کنٹونمنٹ بورڈز میں بلدیاتی انتخابات 8 اپریل اور 29 مئی کو ہوں گے۔

الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ میں جواب جمع کرا دیا جس میں پنجاب، خیبرپختونخوا اور کنٹونمنٹ بورڈز میں بلدیاتی انتخابات کی تاریخوں کا بتایا گیا ہے۔

الیکشن کمیشن کاکہنا ہے کہ خیبر پختونخواہ میں مرحلہ وار انتخابات ہوں گے،پہلے مرحلے میں 8 اپریل کو بلدیاتی انتخابات ہوں گے، دوسرے مرحلے میں 29 مئی کو انتخابات ہوں گے، جبکہ پہلے مرحلے کا اعلان 12 فروری، دوسرے مرحلے کا 25 مارچ کو اعلان کیا جائے گا۔

الیکشن کمیشن نے پنجاب میں تین مراحل میں انتخابات کرانے کا فیصلہ کیا ہے، پہلےمرحلے میں 20 جون کو بلدیاتی انتخابات ہوں گے، دوسرے مرحلے میں 16 جولائی کو بلدیاتی انتخابات ہوں گے، تیسرے مرحلے میں 8 اگست کو بلدیاتی انتخابات ہوں گے۔

پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کا اعلان بھی مرحلہ وار کیا جائیگا، پہلے مرحلے کا اعلان 12 اپریل، دوسرا 18 مئی کو کیا جائیگا، پنجاب میں تیسرے مرحلے کا اعلان 2 جون کو کیا جائیگا۔

کنٹونمنٹ بورڈز میں بلدیاتی انتخابات 8 اپریل اور 29 مئی کو ہوں گے، کنٹونمنٹ بورڈز میں انتخابات کے پہلے مرحلے کا اعلان 12 فروری کو ہوگا، دوسرے مرحلے کا اعلان 25 مارچ کو ہو گا۔

عدالت میں جمع کرائے گئے جواب میں مزید بتایا گیا کہ سپریم کورٹ کی ہدایت کی روشنی میں الیکشن کمیشن کے دو اجلاس ہوئے، جن میں چاروں صوبوں، اسلام آباد اور کنٹونمنٹ میں بلدیاتی انتخابات زیر غور آئے۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ دونوں اجلاسوں کے منٹس بھی عدالت میں جمع کرا دیے ہیں، سندھ اور بلوچستان میں بلدیاتی انتخابات کا معاملہ 11 فروری تک ملتوی کیا گیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.