پاکستان اور بھارت کے درمیان آبی تنازعات پر مذاکرات کے لیے پاکستانی انڈس واٹر کمیشن کا وفد کل بھارت کے لیے روانہ ہوگا۔
انڈس واٹر کمیشن کے مطابق نئی دہلی میں پاک بھارت آبی تنازعات پر مذاکرات 23 اور 24 مارچ کو ہوں گے۔
مذاکرات میں پاکستانی وفد کی نمائندگی انڈس واٹر کمشنر مہر علی شاہ کریں گے جبکہ بھارتی نمائندگی بھارتی واٹر کمشنر پردیپ کمار سکسینہ کریں گے۔
انڈس واٹر کمیشن کے مطابق پاکستان مقبوضہ کشمیر میں متنازع آبی منصوبوں پر اعتراضات اٹھائے گا۔
پاکستانی کمیشن کو بھارت کے آبی منصوبوں رتلے، پکل، ڈل چلی، کانگ پاور پراجیکٹس پر تحفظات ہیں۔
انڈس واٹر کمیشن کے مطابق اس سے قبل 2018 میں پاک بھارت آبی مذاکرات لاہور میں ہوئے تھے جبکہ سندھ طاس معائدے کے تحت ہر سال آبی مذاکرات ہونا ضروری ہیں۔
Comments are closed.