وزارت صحت کا کہنا ہے کہ رواں ماہ پاکستان کو کورونا ویکسین کی مزید 2 کھیپ ملنے کا امکان ہے۔
ذرائع وزارت صحت کے مطابق پاکستان کو کورونا ویکسین کی نئی کھیپ چین سے ملے گی، ویکسین کی چوتھی کھیپ26 مارچ کو اسلام آباد پہنچنے کا امکان ہے۔
وزارت صحت کے ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کو کین سائنو ویکسین کی 60 ہزار ڈوزز ملیں گے۔
حکام وزارت صحت نے بتایا ہے کہ کین سائنو ویکسین کی پہلی کھیپ پاکستان پہنچ رہی ہے،جس کے بعد سائنو فام ویکسین کی 10لاکھ ڈوزز بھی اسی ماہ پاکستان پہنچ جائیں گی۔
Comments are closed.