بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پاکستان: کورونا وائرس کے مزید 65 مریض انتقال کر گئے

پاکستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہر جاری ہے، کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں پاکستان 30 ویں نمبر پر آ گیا ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 2 ہزار 179 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 65 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، جبکہ اس بیماری سے 1 ہزار 407 مریض شفایاب ہو گئے۔

ملک بھر میں کورونا وائرس سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 11 ہزار 623 ہو گئی ہے، جبکہ کُل مریضوں کی تعداد 5 لاکھ 43 ہزار 214 ہو چکی ہے۔

24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے مزید 41 ہزار 435 ٹیسٹ کیئے گئے، جبکہ اب تک کُل 78 لاکھ 89 ہزار 741 ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔

ملک بھر میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے کُل 33 ہزار 439 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 2 ہزار 111 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ 4 لاکھ 98 ہزار 152 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔

سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد دوسرے صوبوں سے زیادہ 2 لاکھ 45 ہزار 663 ہو چکی ہے، جبکہ کُل اموات 3 ہزار 986 ہو گئیں۔

پنجاب میں کورونا وائرس کے اب تک 1 لاکھ 56 ہزار 928 مریض سامنے آئے ہیں، جبکہ کُل ہلاکتیں دیگر صوبوں سے بڑھ کر 4 ہزار 716 ہو گئیں۔

خیبر پختون خوا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 66 ہزار 679 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے کُل اموات 1 ہزار 890 ہو گئیں۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 41 ہزار 255 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک سامنے آئے ہیں، جبکہ اب تک یہاں کُل 475 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے بلوچستان میں 18 ہزار 809 مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 195 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔

آزاد جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے اب تک 8 ہزار 972 مریض رپورٹ ہوئے ہیں، جبکہ اس کے باعث اب تک یہاں کُل 259 مریض وفات پا چکے ہیں۔

گِلگت بلتستان میں 4 ہزار 908 کورونا وائرس کے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے اب تک 102 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.