بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پاکستان چین سے مزید 70 لاکھ کورونا ویکسین ڈوز خرید رہا ہے، اسد عمر

وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کا کہنا ہے کہ پاکستان چین سے مزید   70 لاکھ کوروناوائرس کی ویکسین ڈوز خرید رہا ہے۔

جیونیوز سے گفتگو کرتے ہوئے  اسد عمرنے کہا کہ  70 لاکھ کورونا ویکسین کی ڈوز اپریل میں پاکستان پہنچنےکی توقع  ہے۔

اسد عمر نے کہا کہ چین سے سائنوفارم اور کین سینو ویکیسن کی خریداری کی جارہی ہے۔

وفاقی وزیر نے کہ کہ چین سے پہلےخریدی گئی ویکیسن کی 2 کھیپ رواں ماہ کے آخر تک پاکستان پہنچیں گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.