ہفتہ25؍رمضان المبارک 1442ھ 8؍ مئی 2021ء

پاکستانی فائٹر نے بھارتی حریف کو 56 سکینڈ میں دھول چٹادی

سنگاپور میں ’ون چیمپئن شپ‘ کے سلسلے میں ہونیوالی اس پاک بھارت ایم ایم اے فائٹ میں پاکستانی ایتھلیٹ شروع ہی سے چھائے رہے۔

احمد ’ولورین‘ مجتبی نے راہول ’کیریلا کرشر‘ راجو کو 56 سیکنڈز میں ہی ناک آؤٹ کردیا۔

سنگاپور میں رہنے والے انڈین فائٹر کی پاکستانی فائٹر کے سامنے ایک نہ چلی اوروہ ایک مکا کھاکر نیچے گر پڑا۔

بھارتی فائٹر کے گرنے کے بعد ریفری نے فاِئٹ روکنے کا اعلان کیا اور یوں ایک منٹ سے بھی کم وقت میں احمد مجبتی نے فائٹ اپنے نام کرلی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.