بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پاکستان، کورونا کے باعث ایک اور بچے کا انتقال

عالمی وبا کورونا وائرس کی تیسری لہر کے دوران کوویڈ19 کے باعث پاکستان میں ایک اور بچہ انتقال کر گیا ہے۔

نیشنل اینڈ کمانڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی رپورٹ کے مطابق کوروناوائرس کے باعث انتقال کرنے والے بچے کی عمر 10برس تھی، کورونا وائرس کی تیسری لہر کے دوران 15 مارچ سے اب تک 10 بچےانتقال کر چکے ہیں۔

این سی او سی کے مطابق ایک ہفتے میں کوروناوائرس سے ایک سے 10سال تک کے 3 بچوں کی اموات ہوئیں ہیں۔

این سی او سی کے مطابق پاکستان میں گزشتہ سال سے اب تک کوروناوائرس کے باعث 48 بچے فوت ہو چکے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.