جمعہ9؍ شوال المکرم 1442ھ21؍مئی 2021ء

ویکسین کی فراہمی کیلئے ٹائیگرفورس کا استعمال ممکن ہے: عثمان ڈار

وزیرِ اعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی برائے یوتھ افیئرز عثمان ڈار کہتے ہیں کہ ہوسکتا ہے کہ ٹائیگر فورس کو کورونا وائرس کی ویکسین کی فراہمی کے لیے استعمال کیا جائے۔

یہ بات وزیرِ اعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی برائے یوتھ افیئرز عثمان ڈار نے ’جیو نیوز‘ کے مارننگ شو ’جیو پاکستان‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے کہا کہ ٹائیگر فورس کے نوجوان رضا کارانہ طور پر کام کر رہے ہیں، ہماری کوشش ہے کہ ٹائیگر فورس کی جہاں ضرورت ہو وہاں اس کی خدمات لے سکیں۔

وزیرِ اعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی برائے یوتھ افیئرز کا مزید کہنا ہے کہ 40 لاکھ درخت ٹائیگر فورس کی مدد سے لگائے گئے۔

عثمان ڈار نے یہ بھی کہا ہے کہ امید ہے کہ ٹائیگرفورس ملک اور قوم کی خدمت کے لیے آئندہ بھی تیار رہے گی، ٹائیگر فورس پر سرکاری خزانے کا ایک روپیہ خرچ نہیں ہوا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.