بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

وزیر اعظم کے طلب کیےکابینہ اجلاس کا ایجنڈا جاری

وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کر لیا ہے، اجلاس میں عید الفطر پر قیدیوں کی سزا میں کمی اور سول انتظامیہ کی مدد کے لیے پاک فوج کی تعیناتی کی منظوری دی جائے گی۔

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت کل طلب کیے گئے وفاقی کابینہ کے اجلاس کا 8 نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا ہے جس کے مطابق اجلاس میں کورونا وائرس اور ویکسین کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا اور کابینہ کو ویکیسین سے متعلق بریفنگ دی جائے گی۔

ایجنڈا کے مطابق کابینہ ہیوی انڈسٹری ٹیکسلا میں پروڈکشن کنٹرول ممبر کی تعیناتی کی منظوری دے گی، این ای ڈی انجینئرنگ یونیورسٹی اینڈ ٹیکنالوجی کے 100 سال مکمل ہونے پر اعزازی سکہ جاری کرنے کی منظوری دی جائے گی۔

اس کے علاوہ عیدالفطر کے موقع پر قیدیوں کی سزا میں کمی کی سمری منظوری کے لیے پیش کی جائے گی، جبکہ ریلوے کنسٹرکشن پاکستان لمیٹڈ کے سی ای او کی تعیناتی، ریلوے اور ٹیکس بیریر میں نجی شعبہ کی شمولیت کی منظوری ایجنڈے میں شامل ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.