حکومت کی جانب سے چیئرمین سینیٹ کے امیدوار صادق سنجرانی کے بعد ڈپٹی چیئرمین کیلئے مرزا آفریدی کو نامزد کر دیا گیا ہے۔
وزیر اطلاعات شبلی فراز کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے مرزا محمد آفریدی کو ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے لیے نامزد کیا ہے، وہ سابق فاٹا سے تحریک انصاف کے رکن ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مرزا محمد آفریدی کی نامزدگی کا فیصلہ وزیراعظم کے ظہرانے میں فائنل کیا گیا، پی ٹی آئی کی اتحادی جماعتوں نے بھی مرزا آفریدی کے نام پر اتفاق کیا۔
وزیراعظم عمران خان نے مرزا محمد آفریدی کے حوالے سے تمام اتحادیوں کو اعتماد میں لیا، ان کا کہنا تھا کہ میں چاہتا ہوں کہ سابقہ فاٹا کی محرومیوں کو دور کیا جائے۔
واضح رہے کہ مرزا آفریدی کا تعلق خیبرپختونخوا میں ضم شدہ علاقے ضلع خیبر سے ہے۔
Comments are closed.