بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

وزیرِ اعظم کا مسلم حکمرانوں کو اسلامو فوبیا پر خط دوبارہ شیئر

وزیرِ اعظم عمران خان کا اسلامو فوبیا پر لکھا گیا خط سوشل میڈیا پر دوبارہ شیئر کر دیا گیا ہے۔

قومی اسمبلی کے سابق رکن ندیم افضل چن نے وزیر اعظم…

وزیرِ اعظم عمران خان کی جانب سے یہ خط گزشتہ برس 28 اکتوبر 2020ء کو مسلم ممالک کے حکمرانوں کو اسلامو فوبیا کےحوالے سے لکھا گیا تھا۔

خط وزیرِاعظم عمران خان کے آفیشل فیس بک پیج پر دوبارہ شیئر کیا گیا ہے، خط میں اسلامو فوبیا کے خلاف متحد ہو کر لائحہ عمل اپنانے کی بات کی گئی ہے۔

خط کے ذریعے وزیرِاعظم عمران خان نے دنیا بھر میں اسلامو فوبیا کے بڑھتے ہوئے رجحان پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.