بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

نیپرا کا کے-الیکٹرک کیلئے 11 ماہ کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کا اعلان

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کے-الیکٹرک کی 11 ماہ کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ جاری کردیں۔

نیپرا نے اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے، جس کے مطابق جولائی 2019ء کے حوالے سے کراچی صارفین کے لیے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی ایک روپے 21 پیسے فی یونٹ مہنگی کی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مابق اگست 2019 کے لیے پرائس ایڈجسٹمنٹ 75 پیسے اور ستمبر کے تحت 30 پیسے فی یونٹ بجلی مہنگی کی گئی ہے۔

نیپرا نے اکتوبر 2019ء کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی 10 پیسے اور جنوری 2020 میں 94 پیسے فی یونٹ مہنگی کی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق نومبر اور دسمبر 2019ء کے دو ماہ کے دوران فیول ایڈجسٹمنٹ پرائس کے تحت فی یونٹ بجلی بالترتیب 2 روپے 12 پیسے اور ایک روپے 75 پیسے سستی کی گئی ہے۔

نیپرا نے کراچی صارفین کے لیے فروری 2020ء میں بجلی فی یونٹ 50 پیسے مہنگی، مارچ میں معمولی کمی اور اپریل میں فی یونٹ بجلی کی قیمت میں 78 پیسے کمی کا اعلان کیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق مئی 2020 میں فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ فارمولے کے تحت فی یونٹ بجلی ایک روپے 35 پیسے سستی کی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق جولائی 2019ء اور مئی 2020ء کی ایڈجسٹمنٹ کے تحت اضافہ اور کمی مارچ کے بلوں میں آئے گی۔

نیپرا اعلامیے کے مطابق اگست، ستمبر 2019ء اور فروری، اپریل 2020ء کا اضافہ اور کمی کراچی کے صارفین کے لیے اپریل کے بجلی کے بلوں کے ساتھ لگ کر آئے گا۔

نیپرا نوٹیفکیشن کے مطابق اکتوبر، دسمبر 2019 اور جنوری مارچ 2020 کا اضافہ اور کمی مئی کے بجلی بلوں میں آئے گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.