بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

نیشنل ویمن فٹبال چیمپیئن شپ: دفاعی چیمپئن پاکستان آرمی کی کامیابیوں کا سلسلہ جاری

کراچی میں جاری نیشنل ویمن فٹبال چیمپئن شپ میں دفاعی چیمپئن پاکستان آرمی نے مسلسل تیسری کامیابی حاصل کرلی، دیا کلب نے نواں شہر کو آؤٹ کلاس کیا جبکہ جافا سوکر اکیڈمی اور محسن گیلانی کلب نے بھی چھٹے روز اپنے اپنے میچز جیت لیے۔

کے ایم سی اسٹیڈیم پر صبح کے سیشن میں ہونیوالے میچز میں دفاعی چیمپئن پاکستان آرمی نے ریاض کامل ایف سی کو صفر کے مقابلے میں 9 گولز سے ہرایا۔

فاتح ٹیم کی جانب سے رامین فرید اور ہاجرہ خان نے تین، تین گول کیے جبکہ ایشال فیاض، صوابیہ سرفراز اور رشائل نے ایک، ایک گول کیا۔

کے پی ٹی گراؤنڈ پر جافا سوکر اکیڈمی نے ینگ رائزنگ اسٹارز کو 0-4 سے شکست دی۔

اس میچ میں فاطمہ نے دو گول جبکہ بسمہ اور کرن نے ایک، ایک گول کیا۔

دن کے وقت کے ایم سی گراؤنڈ پر ہونیوالے میچ میں محسن گیلانی ایف سی نے ایم یو کے کلب کو 0-5 سے ہرایا۔

اس میچ میں عائشہ شفیق نے دو جبکہ شانزے اور اریشا نے ایک، ایک گول کیا۔

تجربہ کار دیا ویمن فٹبال کلب نے نواں شہر یونائٹیڈ کو 0-9  سے شکست دی۔

اس میچ میں رخسار راشد نے تین گول کیے جبکہ زنیرہ شاہ نے دو، کرن قریشی، عالیہ اور شمائلہ نے ایک، ایک گول اسکور کیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.