بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

نیا پاکستان ہاؤسنگ کے تحت گھر کی تعمیر پر 3 لاکھ کی سبسڈی منظور

اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے نیا پاکستان ہاؤسنگ پراجیکٹ کے تحت گھروں کی تعمیر پر 3 لاکھ روپے کی سبسڈی کی منظوری دیدی۔

ذرائع کے مطابق اسلام آباد میں وزیرِ خزانہ عبدالحفیظ شیخ کی زیرِ صدارت ای سی سی کا اجلاس ہوا، جس میں نیا پاکستان ہاؤسنگ پراجیکٹ کے تحت گھروں کی تعمیر پر 3 لاکھ روپے کی سبسڈی کی منظوری دی گئی۔

ذرائع کے مطابق نیا پاکستان ہاؤسنگ پراجیکٹ کے تحت عوام کے لیے شرائط میں نرمی کی تجویز بھی منظور کی گئی۔

ذرائع کے مطابق تھرکول بجلی پیداوار کے لیے 15 ارب 25 کروڑ کی بینک گارنٹی فراہم کرنے کی سمری منظور ہوئی۔

ای سی سی اجلاس میں بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ اور آزاد کشمیر کے بجلی واجبات کے معاملات پر کمیٹیاں بنادی گئیں۔

ذرائع کے مطابق اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں وزارتِ داخلہ، ریلوے اور دیگر محکموں کے لیے سپلیمنٹری گرانٹس کی منظوری دی گئی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.