ہفتہ25؍رمضان المبارک 1442ھ 8؍ مئی 2021ء

لاہور میں 21 ڈی ایس پیز کے تبادلے کردیئے گئے

لاہور میں 21 ڈی ایس پیز کے تبادلے کردیئے گئے ،آئی جی پنجاب نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق فاروق سلطان ایس ڈی پی او چینیوٹ، ہاشم محمود ایس ڈی پی او ظفر وال تعینات کیا گیا ہے۔

ریاض حسین کی خدمات پنجاب کانسٹبلری فاروق آباد کے سپرد کی گئی ہیں۔

نوٹیفکیشن کے مطابق خالد اسلم ایس ڈی پی او نوشہرہ ورکاں گوجرانوالہ تعینات کیا گیا ہے۔

عطیہ ناہید، اصغر علی اور اسد اللّٰہ کی خدمات ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب کے سپرد کی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق شاہد رشید ڈی ایس پی اولڈ انار کلی، فتح احمد ایس ڈی پی او لوئر مال تعینات ہیں۔

 اعلامیے کے مطابق غلام عباس ایس ڈی پی او کوٹ مومن سرگودھا تعینات کیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق  زیارت علی ڈی ایس پی لیگل ننکانہ صاحب، غلام دستگیر ڈی ایس پی چونیاں تعینات کیا گیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق قیصر محمود ایس ڈی پی او فیروز والہ، ضیاء الحق کو ایس ڈی پی او صدر اوکاڑہ  تقرر کیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ظفر اقبال ایس ڈی پی او رینالہ خورد، عظمت حیات ایس ڈی پی او کہوٹہ تعینات کیا گیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.