![](https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2021-07-24/b_960739_090740_updates.jpg)
لاہور میں انویسٹی گیشن پولیس کینٹ نے حج اور عمرے کے نام پر نوسربازی کرنے والے اشتہاری ملزم کو گرفتار کر لیا۔
ترجمان انویسٹی گیشن پولیس کے مطابق ملزم احمد نصیر حج اور عمرے کے نام پر نوسر بازی کے متعدد مقدمات میں اشتہاری تھا۔
ملزم وارداتیں کرنے کے بعدعلاقہ تبدیل کر لیتا تھا، اس کےخلاف نوسر بازی اور چیک ڈس آنر کے مختلف تھانوں میں درجنوں مقدمات ٹریس ہوئے ہیں۔
ملزم کو سرور روڈ کی پولیس ٹیم نے گرفتار کیا ہے اور اس سے تفتیش جاری ہے۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.