بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

عمران خان اپنے ہی ارکین پر ووٹ بیچنے کا الزام لگا رہے ہیں، یوسف رضا گیلانی

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے سینئر نائب صدر اور نو منتخب سینیٹر یوسف رضا گیلانی کا کہنا ہے کہ عمران خان اپنے ہی ارکین اسمبلی پر ووٹ بیچنے کا الزام لگا رہے ہیں، عمران خان نےحفیظ شیخ کو جتوانےکے لئےخزانوں کے منہ کھول دیئے، مگر اراکین اسمبلی نےضمیر کا سودا نہیں کیا۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ  عمران خان مجھ پر تنقید سے قبل اپنےگریبان میں جھانکیں، انہوں نے  ملک کا کیا حال کیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ چیرمین سینیٹ صادق سنجرانی اورسابق وزیراعظم یوسف رضاگیلانی کےدرمیان رابطہ ہوا ہے۔

یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ عمران خان نےاعتماد کا ووٹ لینےکا اعلان کرکے اپنی صفوں میں انتشار کا اعتراف کیا ہے۔

رہنما پی پی نے سوال کیا کہ اگر اقتدار چھوڑنے سے فرق نہیں پڑتا تو حکومت بچانے کے لئے اعتماد کا ووٹ کیوں مانگ رہے ہیں؟۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.