بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

علی اسجد کے گھر مٹھائی لیکر جاؤں گی: نوشین افتخار

این اے 75 ڈسکہ کے ضمنی انتخابات میں کامیاب ہونے والی مسلم لیگ نون کی اُمیدوار نوشین افتخار نے کہا ہے کہ وہ پی ٹی آئی اُمیدوار علی اسجد ملہی کی مبارکباد پر اُن کے گھر مٹھائی لیکر جائیں گی۔

نون لیگی امیدوار نوشین افتخار نے آر او دفتر کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈسکہ کو ایک بار پھر مبارکباد، میں نے سرکاری نتیجہ وصول کرلیا ہے۔

نوشین افتخار نے کہا کہ میں عوام کی خدمت کے لیے پُرعزم ہوں۔

اُنہوں نے پی ٹی آئی اُمیدوار سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ علی اسجد ملہی کو پیغام ہے اقتدار کی لالچ میں جانیں قربان نہیں کرنی چاہیے۔

نوشین افتخار نے مزید کہا کہ میری یہی خواہش تھی الیکشن اسی طرح پُرامن ہوتا۔

 واضح رہے کہ مسلم لیگ نون کی امیدوار نوشین افتخار ڈسکہ این اے 75 میں دوسری مرتبہ پھر ہونے والے ضمنی الیکشن کا سرکاری نتیجہ وصول کرلیا ہے۔

سرکاری نتائج کے مطابق نوشین افتخار ایک لاکھ 10 ہزار 76 ووٹ حاصل کرکے کامیاب ہوئیں۔

این اے 75 ڈسکہ ضمنی انتخاب میں پی ٹی آئی امیدوار علی اسجد ملہی نے کہا ہے کہ وہ 19 فروری کو ہی الیکشن جیت گئے تھے۔

پی ٹی آئی کے علی اسجد ملہی 93 ہزار 433 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر، جبکہ تحریک لبیک کےحاجی خلیل سندھو 8 ہزار 268 ووٹ لے کر تیسرے نمبر پر ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.