شہزادہ ہیری کی سڑک پر الیکٹرک سائیکل چلانے کی تصاویر سامنے آ گئیں۔
بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق وائرل ہونے والی تصویروں میں شہزادہ ہیری کیلیفورنیا میں اپنے گھر کے قریب الیکٹرک سائیکل چلا رہے ہیں۔
تصاویر منظرِ عام پر آنے کے بعد برطانوی میڈیا نے سوال اٹھا دیا کہ شہزادے کا ہیلمٹ کہاں ہے؟
واضح رہے کہ اوپرا ونفرے کو دیئے گئے تہلکہ خیز انٹرویو کے بعد شہزادہ ہیری کی یہ پہلی تصاویر ہیں جو منظرِ عام پر آئی ہیں۔
ہیری نے اوپرا ونفرے کو انٹرویو دیتے ہوئے بتایا تھا کہ ان کے والد شہزادہ چارلس نے ان سے بات چیت بند کردی تھی اور ان کی فون کالز کا جواب بھی نہیں دے رہے تھے۔
جس پر اوپرا نے ہیری سے پوچھا کہ شہزادہ چارلس نے ان کی فون کالز کا جواب دینا کیوں چھوڑا تو اس کے جواب میں شہزادے نے کہا کہ وہ اپنے اور اپنی فیملی کے معاملات کو اپنے ہاتھ میں لینا چاہتے تھے۔
Comments are closed.