وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے شہباز گل پر سیاہی اور انڈے پھینکنے کے واقعے پر کہا کہ شہباز گل پر سیاہی پھینکنے کا واقعہ مذمت سے آگے کا ہے۔
انہوں نے اپنے حالیہ ٹوئٹ میں کہا کہ ’ لاہور ہائیکورٹ میں شہباز گل پر سیاہی پھینکنے کا واقعہ مذمت سے آگے کا ہے اس طرح کی حرکتوں سے تلخیاں بڑھیں گی۔‘
فواد چوہدری نے کہا کہ کالے کرتوت دوسروں پر سیاہی پھینکنے سے نہیں مٹیں گے۔
واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گل پر لاہور ہائی کورٹ کے احاطے میں دو انڈے اور سیاہی پھینکی گئی، شہباز گل کے ماتھے اور ہاتھ پر سیاہی لگی۔
شہباز گل نے کہا کہ اپنے کالے کرتوتوں کی سیاہی پھینکی ہے، یہ غنڈہ گردی ہے، ہم ایک تھپڑ کےجواب میں دس تھپڑ نہیں ماریں گے۔
انہوں نے کہا کہ ایک گالی کےجواب میں دس گالیاں بھی نہیں دیں گے۔ غنڈہ گردی کی تربیت نہیں دیں گے، سیاست کریں گے۔
Comments are closed.