بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

شہباز شریف کا میر شکیل الرحمٰن کی والدہ کےانتقال پر افسوس کا اظہار

مسلم لیگ نون کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے میرشکیل الرحمٰن کی والدہ کےانتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے سوشل میڈیا پر جاری ایک پیغام میں  میرشکیل الرحمٰن کی والدہ کےانتقال پر افسوس کا اظہار کیا۔

شہبازشریف نے مرحومہ کےلیے جنت میں اعلیٰ مقام اور لواحقین کے لیے صبر کی دعا کی۔

واضح رہے کہ جنگ اور جیو گروپ کے بانی میر خلیل الرحمٰن مرحوم کی اہلیہ محمودہ خلیل الرحمٰن 95 برس کی عمر میں کراچی میں انتقال کر گئیں۔

جنگ اور جیو گروپ کے بانی میر خلیل الرحمٰن مرحوم کی اہلیہ محمودہ خلیل الرحمٰن کے انتقال پر سیاسی شخصیات کی جانب سے اظہارِ تعزیت کا سلسلہ جاری ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.