بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پشاور میں سکھ حکیم سردار ستنام سنگھ کے قتل کے واقعہ کی تحقیقات جاری

پشاور میں گزشتہ روز سکھ حکیم سردار ستنام سنگھ کے قتل کے واقعہ کی تحقیقات جاری ہے، سکھ حکیم اچھی شہرت کے مالک تھے وہ دو دہائیوں سے مطب چلا رہے تھے۔

پشاور میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے سکھ حکیم کو ہلاک کردیا تھا۔ ملزمان واردات کے بعد فرار ہوگئے۔

فائرنگ کا واقعہ چارسدہ روڈ پر پیش آیا جہاں حکیم سردار ستنام سنگھ اپنے مطب میں موجود تھا۔

پولیس کے مطابق نامعلوم ملزمان نے مطب میں گھس کر سکھ حکیم پر فائرنگ کی جس سے وہ ہلاک ہوگیا، ملزمان فائرنگ کے بعد فرار ہوگئے۔

آئی جی خیبرپختونخوا پولیس معظم جاہ انصاری نے جائے وقوعہ کا دورہ کیا، ان کے ہمراہ سی سی پی او پشاور عباس احسن بھی تھے۔

آئی جی نے مقتول سکھ کے لواحقین سے بھی ملاقات کی اور حکیم سردار ستنام سنگھ کے قتل پر افسوس کا اظہار کیا۔

انہوں نے لواحقین کو یقین دلایا کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل دیدی گئی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.