hookup Parsippany NJ hookup Middletown Delaware homemade hookup my uber hookup dailydot hookup app hookup Vincentown New Jersey

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ریاست پاکستان آگ اور خون کے دریا سے ہوکر نکلی ہے، فواد چوہدری

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ ریاست پاکستان ایک آگ اور خون کے دریا سے ہوکر نکلی ہے، وزیراعظم کے بیان کو لےکر کافی گفتگو ہورہی ہے۔

 اپنے بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ ہم نے ہزاروں لوگوں کی قربانیاں دی ہیں، قربانیوں کے نتیجے میں ہم نے القاعدہ جیسی دہشت گرد تنظیموں کو شکست دی۔

 وزیر اطلاعات نے کہا کہ قربانیوں کے نتیجے میں بھارت کی ریشہ دوانیوں کو مکمل طور پر ختم کیا، الحمداللّٰہ پاکستان پہلے سے زیادہ مضبوط و پرعزم کھڑا ہے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ ریاست کی پالیسیاں ایک مخصوص پس منظر میں بنتی ہیں، جو پاکستان سے وفاداری کا عہد نہیں نبھا سکے وہ یہ عہد نبھانے واپس آنا چاہتے ہیں۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ بلوچستان میں 3 ہزار سے زیادہ ناراض لوگ واپس آچکے ہیں، بلوچستان کے یہ ناراض لوگ بھارت کی ریشہ دوائیوں کا شکار ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ کالعدم ٹی ٹی پی کے گروہوں میں ایسے لوگ ہیں جو وفا کا عہد نبھانا چاہتے ہیں، یہ لوگ صلح جو، امن پسند اور آئین کو مان کر آگے چلنے کا پیمان کرنا چاہتے ہیں۔

فواد چوہدری نے کہا کہ ایسے لوگوں کو یہ موقع دینا چاہیے کہ وہ زندگی کے دھارے میں واپس آ سکیں، وزیراعظم نے جو اصول وضع کیے ان کے اوپر آگے بڑھنا چاہتے ہیں۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ بلوچستان کے یہ ناراض لوگ بھارت کی ریشہ دوانیوں کا شکار ہوئے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.