بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

شوگر مافیا کے 110 ارب کمانے کا انکشاف

چینی اسکینڈل میں وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کی جانب سے عدالت میں جمع کرائے گئے عبوری چالان میں انکشاف کیا گیا ہے کہ شوگر مافیا نے سٹے بازوں اور مل مالکان سے مل کر 110 ارب روپے کمائے۔

اسلام آباد (انصار عباسی) گزشتہ سال اپریل میں نیب…

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کی جانب سے شوگر مافیا کے خلاف چالان جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کراچیکی عدالت میں جمع کرایا گیا ہے۔

ایف آئی اے کے چالان میں کہا گیا ہے کہ ملزمان نے کراچی میں 16واٹس ایپ گروپ بنا رکھے تھے۔

چالان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ کراچی اور پنجاب کے سٹے بازوں نے مل کر سٹہ کھیلا، چینی کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ کر رہے تھے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.