بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

شعیب اختر، اینکر تنازعہ: ڈاکٹر نعمان نیاز کو آف ایئر کرنے کی سفارش

سرکاری ٹی وی پر کرکٹ لیجنڈ شعیب اختر کے ساتھ پیش آئے واقعہ کے معاملے پر  قائم کردہ انکوائری کمیٹی کا اجلاس ہوا، کمیٹی نے فوری طور پر اینکر پرسن ڈاکٹر نعمان نیاز کو آف ایئر کرنے کی سفارش کردی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں ایم ڈی پی ٹی وی اور دیگر حکام نے شرکت کی، شعیب اختر سے پیش آئے واقعہ کا جائزہ لیا گیا، واقعہ سے متعلق ابتدائی رپورٹ کا جائزہ لیا گیا۔

سینیٹر عرفان صدیقی کا کہنا ہے کہ شعیب اختر کی سرعام توہین قابل مذمت اقدام ہے، وزارت اطلاعات کو شعیب اختر کی توہین کا سخت نوٹس لینا چاہیے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں پروگرام کی آن ایئر اور آف ایئر تمام ریکارڈنگ دیکھی گئی، انکوائری کمیٹی نے ڈاکٹر نعمان نیاز سے بھی پوچھ گچھ کی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ انکوائری کمیٹی نے شعیب اختر کو بھی بیان کے لیے بلا لیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.