بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

سادھوکی تصادم میں 2 جوان شہید، 63 زخمی ہوئے: پنجاب پولیس

پنجاب پولیس کی جانب سے کہا گیا ہے کہ سادھوکی میں کالعدم تنظیم سے ہونے والے تصادم میں قصور پولیس کے 2 جوان شہید اور 63 زخمی ہوئے ہیں۔

اسلام آباد کی طرف مارچ کرنے والے کالعدم تنظیم کے کارکنوں نے ’کامونکی جی ٹی روڈ‘ پر پڑاؤ ڈال رکھا ہے، مارچ کو روکنے کے لیے راولپنڈی میں سیکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے، حکومت نے2 ماہ کے لیے پنجاب میں رینجرز کو بلا لیا ہے، رکاوٹوں کے باعث شہری شدید پریشان ہیں۔

پنجاب پولیس کے مطابق شہداء میں اے ایس آئی محمد اکبر اور کانسٹیبل غلام رسول شامل ہیں۔

سادھوکی میں گزشتہ روز کالعدم تنظیم کے کارکنوں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے اے ایس آئی اکبر علی کو سرکاری اعزاز کے ساتھ ان کے آبائی علاقے چونیاں میں سپردِ خاک کر دیا گیا۔

پنجاب پولیس نے بتایا کہ پولیس کے زخمیوں میں تھانہ الہٰ آباد کا انسپکٹر علمدار، صدر پتوکی کا انسپکٹر محمد شفیق شامل ہیں۔

جہلم میں کالعدم تنظیم کے لانگ مارچ کی وجہ سے جی ٹی روڈ مکمل بند کر دیا گیا ہے ، نیا پل بند ہونے کی وجہ سے ایک بارات بھی پھنس گئی۔

ایس ایچ او تھانہ صدر شیخ زبیر ممتاز، ایس ایچ او تھانہ صدر قصور طاہر خان، سب انسپکٹر نذیر احمد اور سب انسپکٹر محمد انتخاب بھی زخمیوں میں شامل ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.