جمعرات یکم شوال المکرم 1442ھ13؍مئی 2021ء

سینیٹ الیکشن: پی پی نے امیدواروں سے درخواستیں طلب کرلیں

اپوزیشن جماعت پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین نے سینیٹ انتخابات کے لیے امیدواروں سے درخواستیں طلب کرلیں۔

سیکریٹری جنرل پی پی پی فرحت اللّٰہ بابر نے پارٹی ٹکٹ کے لیے امیدواروں کو 8 فروری تک درخواستیں ارسال کرنے کی ہدایت کردی۔

انہوں نے کہا کہ ٹکٹ کے لیے درخواست ایک لاکھ روپے کے بینک ڈرافٹ کے ساتھ صدر پی پی کے نام ارسال کی جائے۔

فرحت اللّٰہ بابر نے واضح طور پر کہا ہے کہ سینیٹ انتخابات میں پی پی ٹکٹ کے لیے درخواستیں 8 فروری تک زرداری ہاؤس اسلام آباد یا بلاول ہاؤس کراچی کے پتے پر بھیجی جائیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.